
ایک ہزار اسرائیلی پائلٹوں کا جنگ بندی کا مطالبہ، فوجی سربراہ کی برطرفی کی دھمکی
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اپریل ۲۰۲۵
شیئر کریں
تمام ریزرو پائلٹوں کو فوج کی ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا، اسرائیلی فوج کا انتباہ
اسرائیلی حکومت کو پہلے ہی سے عوامی سطح پر احتجاج اورسخت تنقید کا سامنا ہے، میڈیارپورٹس
اسرائیلی فوج نے انتباہ کیا ہے کہ ان تمام ریزرو پائلٹوں کو فوج کی ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا جو غزہ میں جنگ روک دینے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے عوامی سطح پر مہم چلا رہے ہیں یا مطالبہ کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اس سے پہلے ہی عوامی سطح پر احتجاج اورسخت تنقید کا سامنا ہے ۔ ان پائلٹوں نے مزید سبکی اور شرمندگی کی صورت حال پیدا کر دی ہے ۔ اسرائیلی عوام کے علاوہ کئی سابق حکام نے بھی اسرائیلی فوج کے 18 مارچ سے غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نیتن یاہو حکومت کی سیاست کی ضرورت قرار دیا ہے ۔