میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر ، جی ایس ٹی دستاویزات کے قواعد مزید سخت

ایف بی آر ، جی ایس ٹی دستاویزات کے قواعد مزید سخت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

 

ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ڈومیسٹک سیلز ٹیکس انوائسز کے عوض موصول رقم کی تفصیلات جمع کرانا لازم
سیلز ٹیکس رولز کے تحت سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے ایف بی آر نے ایس آر او جاری کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سیلز ٹیکس دستاویزات کی شرائط میں مزید اضافہ کردیا ہے اور سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کی ہے تاکہ مقامی اور گھریلو سپلائی پر موصول ہونے والی ادائیگیوں کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔اس مقصد کے لیے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ڈومیسٹک سیلز ٹیکس انوائسز کے عوض موصول ہونے والی ادائیگی کی تفصیلات جمع کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز کے تحت سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے ایس آر او 578/2025 جاری کردیا ہے،جس کے تحت ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں مزید ترمیم کرتے ہوئے اینکس اے (ڈومیسٹک پرچیز انوائس)اور اینکس سی (ڈومیسٹک سیلز انوائسز)پر نظر ثانی کی ہے۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن میں نیا اینکس سی ایل شامل کیا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان خریدار کی تفصیلات، انوائس کی تفصیلات اور موصول ہونے والی ادائیگی کی تفصیلات فراہم کرسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں