میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کے دباؤ میں کراچی والوں کو نہ گننے کا فیصلہ کیا گیا،آفاق احمد

پیپلز پارٹی کے دباؤ میں کراچی والوں کو نہ گننے کا فیصلہ کیا گیا،آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے دباؤمیں وفا ق نے کراچی والوں کی مردم شماری میںپوری گنتی نہ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے،یہ بات آفاق حمد نے سندھ اربن گریجویٹ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی مردم شماری کے آنے والے نتائج میں کراچی دنیا کا واحد پورٹ اور انڈسٹریل سٹی ہوگا جسکی آبادی بڑھنے کے بجائے کم دکھائی جائے گی ۔آفاق احمدنے کہا کہ وفاق اور اسٹیبلشمنٹ نے عمران سے نمٹنے اور اس مقصد کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت برقرار رکھنے کیلئے کراچی کا مستقبل پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے، اور یہ بات حکومت میں شامل تمام جماعتوںکو اچھی طرح معلوم ہے لیکن عوام کی آنکھ میں دھول جھوکنے کیلئے صوبائی اور قومی حکومت کو اعتماد میں لیکر باہمی رضامندی سے مردم شماری کے ممکنہ نتائج کے خلاف کھوکھلی بیان بازی کی جارہی ہے۔ آفا ق احمد نے کہا کہ جس وقت عمران حکومت میں مہاجروں کو ملازمتوں سے محروم رکھنے کیلئے کوٹہ سسٹم غیر معینہ مدت کیلئے پھر سے مسلط کیا گیا اس وقت بھی متحدہ حکومت میں وزارتوںکے ساتھ موجود تھی لیکن مہاجروں کے خلاف اس اقدام پر حکومت سے علیحدہ ہونے کے بجائے صرف اختلافی نوٹ لکھ حکومت سے چمٹی رہی ،آج بھی مردم شماری پر نتائج سے آگاہ ہونے کے باوجود متحدہ بیان بازی سے مہاجر عوام کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی پر دکھ کا ڈھونگ کررہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں