میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں1.33روپے کی کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں1.33روپے کی کمی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 33 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 181روپے 60 پیسے کا ہوگیا ۔گزشتہ تین سیشنز کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب روپے کی قدر گراوٹ کا شکار رہی تھی۔ پچھلے ہفتے ڈالر ہر گزرتے دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ منگل کو ڈالر 185 روپے 23 پیسے، بدھ کو 186 روپے 12 پیسے اور جمعرات کو 188 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود ڈھائی فیصد بڑھانے کا فیصلہ منظر عام پر آیا تھا۔ جس کی وجہ سے جمعے کے روز روپے پر دباؤ کم ہوا اور کاروبار کا اختتام 184 روپے 68 پیسے پر ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں