میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر (کل ) بدھ کے روز کراچی پہنچیں گے۔ شہباز شریف، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور (ن)لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں کراچی کے لئے جس پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا اس حوالہ سے بریفنگ لیں گے ۔ کس ، کس جگہ پر کام پھنسا ہوا ہے اس حوالہ سے سید مراد علی شاہ، شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں