میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت کی خبر پر ایکشن ،کینٹ اسٹیشن کے اطراف قائم ٹرانسپورٹ دفاتر کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

جرأت کی خبر پر ایکشن ،کینٹ اسٹیشن کے اطراف قائم ٹرانسپورٹ دفاتر کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: سجاد کھوکھر)کینٹ کے اطراف میں فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں مکمل جرأت کی خبر پر ایکشن ،ڈی آئی جی ٹریفک کو شہر بھر کے آپریشن کیلئے خط لکھنے جا رہا ہوں، ڈی سی ساؤتھ کی مدد سے کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں بنے ٹرانسپورٹ دفاتر کو سیل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ PTA امیت نرجانی نے غیرقانونی کوچز کے متعلق نمائندہ جرأت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن ، صدر ، اور قیوم آباد سمیت شہر بھر میں غیرقانونی بین الصوبائی کوچز کے خلاف آپریشن کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک کو خط لکھنے جا رہا ہوں تاکہ شہرقائد سے غیرقانونی کوچز کے اڈوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے، میرے علم میں آیا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں رات کے وقت بین الصوبائی کوچز کی بھر مار ہوتی ہے اس کیلئے کینٹ پر کارروائی رات کے وقت کی جائے گی، کوچز کو جرمانہ و چلان کرنا ٹریفک پولیس کے اختیارات میں بھی ہے۔ مزید کہنا تھا کہ کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں بنے کوچز بکنگ دفاتر کو ایک مرتبہ وارننگ دے چکا ہوں جبکہ انکو مکمل سیل کرنے کیلئے ڈی سی ساؤتھ کی مدد لینی ہو گی تاکہ کینٹ کے ایریا سے ان کا خاتمہ ممکن ہو سکے، چند روز قبل بھی کینٹ اسٹیشن ،تاج کمپلیکس اور قیوم آباد ،سہراب گوٹھ میں غیرقانونی کوچز اڈوں کے مالکان کو وارننگ دے چکا ہوں کہ اب کارروائی بھر پور طریقے سے کی جائے گی۔ غیرقانونی طریقے سے چلنے والے اڈوں اور دفاتر کے خاتمے کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ اور کمشنر کراچی کے اسٹاف کے ہمراہ فائنل راؤنڈ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کی ابتدا کینٹ اسٹیشن کے اطراف سے کی جائے گی اور یہ آپریشن شہر بھر میں کیا جائے گا تاکہ آئین کا بول بالا رہ سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں