میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نریندرمودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

نریندرمودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور سب سے پہلے ترک صدر نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔ترک صدر نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں یقین ہے کہ پاک ترک برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ترک بااعتماد بھائی ہیں تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہیں۔نومنتخب وزیراعظم نے مبارک بادد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اب سے کچھ دیر قبل پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں