میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کے سوئس اکاؤنٹس سے 60 ملین ڈالر نکالنے کا انکشاف

زرداری کے سوئس اکاؤنٹس سے 60 ملین ڈالر نکالنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے سوئس اکاؤنٹس سے 60 ملین ڈالر نکال لیے ہیں،یہ اب زرداری کے پیچھے سوئیٹزرلینڈ کیا لینے جائیں گے؟ معلوم کریں وہ پیسے کہاں گئے، یہ پیسے لینے جائیں گے وہ پوچھیں کس اکاؤنٹ میں ہیں۔انہوں نے اپنے تجزیے میں بتایا کہ میرا نہیں خیال جہانگیرترین مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی میں جائیں گے، وفاقی وزراء عمران خان کو تنگ کریں گے، لیکن ان کا کہنایہ ہے کہ گھبرانا نہیں ہے، سوئس اکاؤنٹس کیسز کا فیصلہ کیا ہے، اور نیب کے دو سابق سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی، عمران خان کے دور میں بننے والے کمیشنز اور کمیٹیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ادویات، چینی ، آٹا، قرضہ ، پٹرولیم کمیشن ، سیاسی میڈیا مافیا کسی انکوائری کا نتیجہ نہیں نکلنا، یہ صرف اشیاء کی قیمتیں ہی ٹھیک کرلیں۔پھر عمران خان دو سابق چیئرمین نیب کے خلاف کیوں انکوائری کررہے ہیں؟ اس سے پہلے کیوں نہیں؟ زرداری صاحب کے پیچھے سوئیٹزرلینڈ کیا لینے جائیں گے؟ آصف زرداری نے سوئس اکاؤنٹس سے فوری پیسے نکال لیے ہیں، وہ پیسے کہاں گئے ہم سے رابطہ کریں۔ زرداری نے 2011ء میں پیسے نکلوا لیے تھے۔ ایک بات عمران خان نے اچھی کی ہے کہ اب ہر تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس نہیں ہورہی، پی ڈی ایم جو ٹوٹی ہے اس میں کچھ ہے، یہ کہیں نہ کہیں جاکر پھر اکٹھے ہوجائیں گے اور کہیں گے غلط فہمیاں ہوگئیں۔عمران خان شریف آدمی ہے اس کو سیاست میں گھما کر رکھ دیا ہے۔کسی نے جہانگیرترین کوان کے پیچھے لگا دیا۔پٹرولیم بحران تو پچھلے سال پیدا ہوا تھا لوگ پیسا کھا گئے ہیں، اس انکوائری کا کیا فائدہ ہوگا؟ یا تو بجلی اور پٹرول کے پیسے واپس کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں