کورونا وائرس ،این سی سی اجلاس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ،،فردوس عاشق اعوان
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پیرکے روز نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی(این سی سی) کا اجلاس ہو گا جس میںمیں تمام وزرء اعلیٰ،آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستا ن کی قیادت کی موجودگی میں سول ملٹری قیادت بیٹھ کر کوروناوئرس کے تناظر میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاکہ ہمارے پاس زمینی حقائق بھی ہوں اور متبادل روڈمیپ بھی ہو کیونکہ ہم نے دونوں کو متوازی لے کرچلنا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورو نا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے ۔ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔وزیر اعلی سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ان خیالات کا اظہار فردوس نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ کورونا وائر س کے حوالہ سے اعدادوشمار ہمارے لئے خوفناک بھی ہیں اور ہم سب کی ایک مئوثر حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لئے مل بیٹھ کر جدوجہد کرنے کا ایک پیغام بھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے نظام صحت کے اندر صلاحیت کا فقدان تھا اور وہ اسٹرکچر جس طرح سے مضبوط ہونا چاہئے تھا اس کی کمی سب نے محسوس کی۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صحت صوبائی معاملہ ہے اور وفاقی حکو مت کا کام صرف مانیٹرنگ اور پالیسی میکنگ تھا۔ وفاقی حکومت نے عملدرآمد فیکٹر کے طور پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے )کے ذریعہ صوبوں کی صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ، اب این ڈی ایم اے نہ صرف صوبوں کے پاس موجود لیبارٹریوں کی صلاحیت کوبڑھا رہا ہے ، پی سی آر مشینری ، مشینیں اور اس کے ساتھ جڑی تکنیکی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے ۔ بدقسمتی سے این ڈی ایم اے مشینیں تو صوبوں کو فراہم کر دیں لیکن صوبوں کے پاس ٹیسٹنگ کی صلاحیت کے مائیکروبائیولوجسٹ یا اس کا ٹیکنیشن اسٹاف دستیاب نہیں جس کی تربیت ہورہی ہے ۔جبکہ اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کورو نا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے ۔سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔وزیر اعلی سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔بلاول صاحب! شعبہ صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے ۔گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے سندھ میں آپ کی حکومت قائم ہے ۔یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے ۔