میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

عاصم بخاری نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے سینئر اداکار اداکار عاصم بخاری لاہور میں انتقال کر گئے۔ اداکار عاصم بخاری گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،عاصم بخاری قومہ میں چلے گئے تھے اور اسی حالت میں ان کا انتقال ہوا۔مرحوم نے دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔ سینئر اداکار عاصم بخاری کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔، سینئر اداکار عاصم بخاری نے 1965 میں پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا، اداکار عاصم بخاری کا مشہور زمانہ ڈراموں میں جنجال پورہ سر فہرست ہے، سینئر اداکار نے 200 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہوں نے اسٹیج پر بھی شاندار کام کیا ۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصم بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں