نون لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدرِ آصف علی زرداری کو بھجوا دی
مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے، ۔
خیال رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔ نہال ہاشمی 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے، 2012 میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا، پھر 2015 میں وہ مسلم لیگ ن کی پنجاب سے نشست پر سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوئے اور اب انہیں گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2017 میں پاناما کیس سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا تھا تاہم پھر 2021 میں ان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔


