میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نعیم حیدر پنجوتھہ کی عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت

نعیم حیدر پنجوتھہ کی عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

آئندہ ملاقات پر علیمہ خانم کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے، یقین دہانی

سابق خاتون اول بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے سخت رویے کی عمران خان سے شکایت کردی۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خانم کے سخت روئیے کی بانی کو شکایت کردی۔بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر کی بات شکایت کو سنا، عمران خان نے علیمہ خانم کی سخت زبان کا نوٹس لیا ہے ۔ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کی وکلاء سے توں تکرار پر ناراضگی کا اظہار کیا، عمران خان نے یقین دلایا کہ آئندہ ملاقات پر وہ علیمہ خانم کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں