میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم،13 اساتذہ کا خلاف ضابطہ تبادلہ

محکمہ تعلیم،13 اساتذہ کا خلاف ضابطہ تبادلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ میں سیکریٹری شیریں مصطفیٰ نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں، نئے بھرتی 13 اساتذہ کے تین برس کی پابندی کے باوجود تبادلے کردیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سیکریٹری تعلیم شیریں مصطفیٰ من پسند اساتذہ پر مہربان ہوگئیں، سال 2021 نومبر کے دوران بھرتی کئے گئے مختلف اسکولز کے 13 اساتذہ کے خلاف ضابطہ تبادلوں کے اعلامیے جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ تقرری نامے پر واضح درج ہے کہ نئے بھرتی اساتذہ کے تبادلے تین برس تک نہیں کیے جاسکتے لیکن سیکریٹری شیریں مصطفیٰ نے محکمے کے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیرپور کی پرائمری ٹیچر مس شکیلہ کا کراچی، پرائمری ٹیچر فلک میمن کا دادو سے کراچی، پرائمری ٹیچر فہد اقبال کا مٹیاری سے حیدرآباد تبادلہ کردیا ہے، پرائمری ٹیچر صندس حرا کو ضلع جنوبی سے کیماڑی، پرائمری ٹیچر زینب چنہ تحصیل کشمور سے کندھ کوٹ، جونیئر الیمنٹری ٹیچر حافظ امتیاز مٹیاری سے حیدرآباد، جونیئر الیمنٹری ٹیچر ثناء عادل میرپور خاص سے حیدرآباد، پرائمری ٹیچر آمنہ کا قمبر شہدادکوٹ سے لاڑکانہ، پرائمری ٹیچر اقراء قمبر شہدادکوٹ سے حیدرآباد، جبکہ پرائمری ٹیچر دانش حیدر کا نوشہرو فیروز سے کراچی، جونیئر الیمنٹری ٹیچر وزیر علی کا تحصیل میرواہ سے ٹھری میرواہ تبادلہ کردیا گیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں