چوروں سے مذاکرات کروں گا نہ ہاتھ ملاؤں گا، عمران خان
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے فوج اور تحریک انصاف قریب نہ ہوں، میں ملک کے مفاد کی خاطر سارے دروازے کھلے رکھتا ہوں لیکن میں ان چوروں سے کبھی مذاکرات کروں گا نہ کبھی ہاتھ ملائوں گا،یہ ملک کے مجرم ہیں ، جب آپ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کر دیں گے کہ اس پر لائن ڈال دی ہے تو ملک کو اکٹھا کون رکھے گا ،سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا تو ملک اکٹھا نہیں رہ سکے گا ،سیاسی جماعت ہی اکٹھا رکھ سکتی ہے ، ملک میں ایک وفاقی جماعت تحریک انصاف رہ گئی ہے ،ہم کیوں فوج سے لڑائی کریں گے، اگر ہم اختلافات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی ادارے کے خلاف ہیں،عدلیہ سے اختلافات کرتا ہوں لیکن مجھے صرف عدلیہ نظر آرہی ہے جو ملک کو بچا سکتی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں خوف کا ایسا نظام بن گیا ہے جو میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، ایسا ظلم نہیں دیکھا جو آج سیاسی کارکنوں پر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے والد نے اداروں کے سربراہان پر تنقید کی ،مریم نواز آج ججز کو نام لے کر برا بھلا کہہ رہی ہے انہیں کوئی نہیںپوچھتا ، جو بات خواجہ آصف کہہ رہا ہے اسی بات پر ڈاکٹر شہباز گل پر کارروائی کی گئی ۔انہوںنے کہا کہ میرے اوپر قتل ،دہشتگردی ،توہین مذہب اور غداری سمیت کا ہر قسم کا مقدمہ کر دیا گیا ہے ، اپنے وکلاء سے کہا ہے اس پر سپریم کورٹ میں جائیں ، ان کی واضح کوشش ہے کہ میں انتخابی مہم ہی نہ کر سکوں اور کبھی ایک اور کبھی دوسری عدالت میں پھرتا رہوں ۔ کس نے فیصلہ کیا ہے ہم نے اس کو نہیںآنے نہیں دینا ۔ انہوںنے مجھے ان سے جان کا خطرہ ہے جنہوںنے ملک کا پیسہ چوری کیا ہے ، انہیں معلوم ہے اگر میں آگیا تو این آر او ٹو ریورس ہو جائے گا ، اگر میں یہ کہہ دوں این آر او دیدوں گا تو میرا خطرہ ان کی طرف سے کم ہو جائے گا، جن لوگوں کا کام میری حفاظت ہے انہوںنے فیصلہ کر لیا ہے اس کو لے کر نہیں آنا۔ انہوںنے تاریخ نہیں پڑھی بنگلہ دیش کیوں بنا ، بلوچستان میں کیوں نفرت ہے ،سیاسی لوگ سٹلمنٹ کرتے ہیں ، جب آپ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کر دیں گے کہ اس پر لائن ڈال دی ہے تو ملک کو اکٹھا کون رکھے گا ،سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا تو ملک اکٹھا نہیں رہ سکے گا ، فوج ملک کو اکٹھا نہیں رکھ سکتی سیاسی جماعت ہی اکٹھا رکھ سکتی ہے ۔