میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس سے ڈر کر تحریکیں منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں،مریم نواز

پولیس سے ڈر کر تحریکیں منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس سے ڈر کر ’’تحریکیں‘‘ منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔اپنے ٹوئٹس میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ڈر سے ’’تحریکیں‘‘ منسوخ کرنے والے اور خوف کے سبب گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی گئی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اوراللہکے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جنھوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپایوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں