میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوجوان بیٹر عثمان خان نے اپنی سینچری کا کریڈٹ کس کو دیا؟

نوجوان بیٹر عثمان خان نے اپنی سینچری کا کریڈٹ کس کو دیا؟

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ا?ٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ریکارڈ ساز طوفانی اننگز کھیلنے والے ملتان کے سلطان عثمان خان نے اپنی 36 بال پر سنچری کا کریڈٹ ٹرینر اعظم حسین کو دیدیا۔ملتان سلطانز کی طرف سے ڈبیو کرکے پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری بنانیکا اعزاز پانے والے عثمان خان کہتے ہیں کہ جب بنچ پر بیٹھا اور موقع کے متنظر تھا تو اس وقت ٹرینر اعظم حسین نے بھی بہت حوصلہ بڑھایا اور پریکٹس کے دوران بہت محنت کرائی۔انہوں نے بتایا کہ اعظم حسین نے ہمیشہ ہی کہا کہ کھیل پر فوکس برقرار رکھیں، آپ کو ضرور موقع ملے گا، مایوس نہیں ہونا، ان کی باتوں سے دل چھوٹا نہیں کیا، کوئٹہ کے خلاف میچ سے پہلے کپتان محمد رضوان میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ کے کھیل سے واقف ہوں، مجھے بہت اعتماد ہے کہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھاؤ گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں