میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے پر ہنگامہ

چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے پر ہنگامہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پارلیمنٹ ہاوس میں جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز کے حلف کے بعد پولنگ بوتھ میںخفیہ کیمرے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ایوان میں حلف برداری ہونے کے فورا بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی قیادت میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے پولنگ بوتھ میں مبینہ طور پر خفیہ کیمرے نصب ہونے پر احتجاج کیا۔خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے انتہائی اہم انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں جس کے لیے ایوان میں پولنگ بوتھ بنایا گیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ‘میں نے اور ڈاکٹر مصدق ملک نے پولنگ بوتھ کے بالکل اوپر نصب کیمرے کا سراغ لگایا’۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مبینہ خفیہ کیمرے کی تصویر بھی شیئر کی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ‘کیا مذاق ہے ، سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں خفیہ/چھپے ہوئے کیمرے نصب کیے گئے ‘۔ بعد ازاں پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمرے لگے ہونا انتہائی افسوسناک عمل ہے اور یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کس قسم کے شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔مصدق ملک کا کہنا تھا جس نے بھی یہ کام کیا وہ نا تو صادق رہا اور نا ہی امین رہا اور یہ عمل سپریم کورٹ کے اس حکمنامے کی حکم عدولی بھی ہے جس میں عدالت عظمی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں