سینیٹ میں ووٹنگ، خاتون سینیٹر کی عدت کے معاملے پر جامعہ بنوریہ کا فتوی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
سینیٹ کی ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے خاتون سینیٹر کی عدت کے معاملے پر جامعہ بنوریہ کا منظرعام پر آیاہے۔فتوے کے مطابق ووٹ ڈالنا ایسی شرعی ضرورت نہیں کہ عورت کو دورانِ عدت گھر سے نکلنے کی اجازت دی جائے۔فتوے میں تجویز دی گئی ہے کہ اس کے لئے قانون میں کوئی متبادل صورت نکالی جائے۔ اگر قانون میں ایسا کوئی متبادل نہیں تو یہ سقم ہے۔الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اس سقم کو دور کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرے۔ایم کیو ایم کی سینیٹرخالدہ اطیب ان دنوں عدت میں ہیں۔