میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاورہائیکورٹ کا ٹک ٹاک آج سے بند کرنے کاحکم

پشاورہائیکورٹ کا ٹک ٹاک آج سے بند کرنے کاحکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ آج سے بندکرنے کاحکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کیخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی،ڈی جی پی ٹی اے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اوروکلاعدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ٹک ٹاک ایپ بند کرنیکا حکم دیدیا،عدالت نے آج سے ہی ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہاکہ ٹک ٹاک ویڈیو ز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ،ٹک ٹاک پراپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں۔چیف جسٹس نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟،ڈی جی پی ٹی اے نے کہاکہ ٹک ٹاک عہدیداروں کو درخواست دی ہے مثبت جواب نہیں آیا،عدالت نے کہا جب تک عہدیدار تعاون نہیں کرتے اس وقت ٹک ٹاک بند کیاجائے۔واضع رہے اس قبل 2020 میں بھی ٹک ٹاک پرپاکستان میں پابندی عائد کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں