میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرمن وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

جرمن وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

جرمنی کے وزیرخارجہ ہائیکو ماس نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے دراندازی اور اس کے نتیجے میں خطے میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو انڈیا کے حوالے کیا۔جرمن وزیر خارجہ کی طرف سے دونوں ممالک کو اپنے معاملات بذریعہ مذاکرات حل کرنے پر زور دیا گیا۔ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون اور سرمایہ کاری میں فروغ پراتفاق بھی کیا۔جرمنی کے وزیرخارجہ نے گزشتہ اتوار افغانستان کا دورہ بھی کیا تھا۔دورہ افغانستان کے دوران جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو کا دوسرا بڑا اتحادی ہونے کے ناطے جرمنی پر جو ذمہ داری بنتی ہے ہم اسے نبھانے میں سنجیدہ ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم افغان مسئلے کے پر امن حل اور معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ جرمنی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کی موجودگی میں امن کانفرنس کرانے کی پیش کش بھی کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں