میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماڈل گرل ایان علی کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ماڈل گرل ایان علی کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

ماڈل گرل ایان علی نے کسٹم عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ایان علی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ ایان علی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لئے وہ ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں، انہیں بے گناہی ثابت کرنے کے لیے موقع دیا جائے ۔ ایان علی نے درخواست میں یہ استدعا بھی کی ہے کہ کسٹم عدالت کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔ واضح رہے کہ ایان علی کے مسلسل عدالت میں پیش نہ ہونے پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں