خرم شیر زمان کے گھر پر پولیس کادھاوا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس موبائلیں گھر پر آئی تھیں تاہم شور مچانے پر پولیس والے واپس چلے گئے۔کراچی میں ڈیفنس فیز 6 میں گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر خرم شیر زمان نے بتایا کہ رات ڈھائی بجے 4 موبائلیں گھر پر آئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شور مچانے پر پولیس والے واپس چلے گئے، موبائلوں میں دس سے بارہ سادہ لباس والے اہلکار تھے اور باقی پولیس والے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی توڑا گیا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اہلیہ نے اوپر سے شور مچایا کہ کیوں آئے ہو اور کیا چاہیے، تھوڑی دیر بعد محلے والے باہر نکل آئے اور شور مچنے پر پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔