میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31؍مارچ کو کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31؍مارچ کو کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی مکمل جمہوری جماعت ہے ، دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں اور امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستورکے مطابق ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امیر کے انتخاب کے لیے صدر انتخابی کمیشن نے رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمن شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل ہوں گے اور اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں