میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی، ن لیگ کے 20پی ٹی آئی آزاد امیدوار ان سے رابطے

پی پی، ن لیگ کے 20پی ٹی آئی آزاد امیدوار ان سے رابطے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے تحریک انصاف سے وابستہ بیس سے زائد آزادارکان سے رابطے کیے ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ ارکان پر دباؤ ڈالنے کے علاوہ اُنہیں مختلف قسم کی ترغیبات بھی دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا پہنچاتے ہوئے قومی اسمبلی حلقہ121سے کامیاب حمایت یافتہ امیدوار وسیم قادر کو مسلم لیگ(ن) میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا جس میں انھوں نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ پیغام میں وسیم قادرکہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن جوائن کر لی ہے۔ جنرل سیکریٹری لاہور ہوں ۔ مجھے پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی ۔ واپس ن لیگ میں آگیا ہوں ،اس حلقہ سے شیخ روحیل اصغر ہارے تھے ۔ وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے کامیاب آزاد امیدواران سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے ۔ پی ٹی آئی کی چیئرمین گوہر خان نے عمیر نیازی کے ذریعے کامیاب آزاد امیدواران سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ اپنے کامیاب آزاد امیدواران سے استعفے اور حلف نامے مانگنے کا مقصد انہیں وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں