میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں دھرنا موخر کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں دھرنا موخر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف 12 فروری کو کراچی میں طے شدہ دھرنا موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی۔بعد ازاں میڈیا سے گورنر سندھ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا گورنر سندھ کامران ٹیسوری آج وفاق کا اہم پیغام لیکر ہمارے پاس آئے۔گورنر سندھ نے بتایا کہ پیغام لیکر آیا تھا کہ اس وقت یہاں نیوی کی امن مشقیں جاری ہیں جس میں 40 سے زائد ممالک کے مندوبین موجود ہیں، کل ایم کیو ایم کی جانب سے دھرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا خالد مقبول نے کہا کہ دھرنے کے لیے سب تیاری ہو چکی ہے، میں نے خالد مقبول صدیقی سے درخواست کی ہے کہ دھرنا موخر کر دیں، ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا کہ حلقہ بندیاں ٹھیک کی جائیں، میری ابھی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سے بات بھی ہوئی ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ہم نے جو قدم اٹھایا بہت مجبوری میں اٹھایا ہے، اس شہر میں دھرنا دینے کا اگر کسی کو حق ہے تو وہ ہمارا ہے، قومی مفاد کو ترجیح دی ہے اپنی سیاسی ضروریات کو نہیں۔ہ ہمارا مطالبہ کراچی کو اس کا حق واپس دلانے کا ہے، ہم نے کبھی بھی وفاق، اداروں، قوم کی سلامتی پر اپنی سیاسی ترجیح نہیں دی۔ان کا کہنا تھا آج رات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی، امن مشقیں جیسے ہی مکمل ہوں گی اس کے بعد دھرنے کی تاریخ کا فیصلہ کرلیں گے، دھرنے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیں گے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات اور خدشات برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ایک اہم پیغام لیکر آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر کرنے کے حوالے سے بحریہ امن مشق چل رہی ہے، دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے مندوبین نیوی کی امن مشقوں میں شریک ہیں، کل ایم کیوایم پاکستان غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دینے جارہی تھی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم کا پیپلز پارٹی سے حلقہ بندیوں کا مسلئہ حل کرنے کا مطالبہ تحریری معاہدہ موجود ہے، پیپلز ہارٹی نے تریپن حلقوں کے حوالے سے ایم کیوایم کے مقف پر حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میری چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بات چیت ہوئی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا تھا مگر الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا ۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں