حکومتی میڈیکل بورڈنے نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ مستردکردی
ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
پنجاب حکومت کی طرف سے تشکیل دئیے گئے نو رکنی میڈیکل بورڈ نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق حتمی رائے دینے سے معذرت کر لی ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ڈاکٹر کی جانب سے لندن سے میڈیکل رپورٹس بھجوائی گئی تھیں جنہیں لاہور ہائیکورٹ میں بھی جمع کرایا گیا تھا۔پنجاب حکومت نے ان رپورٹس کا جائزہ لینے کے لئے پروفیسر عارف ندیم کی سربراہی میں نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رائے طلب کی تھی ۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے معالج کی جانب سے بھجوائی جانے والی رپورٹس کو نا مکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی روشنی میں نواز شریف کی صحت سے متعلق حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی کی ان کی صحت کی اس وقت کیا صورتحال ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کوآگاہ کر دیا ہے ۔