مودی حکومت کا اپنی ہی ائیر فورس کو 45ہزار 969کروڑ کا ٹیکہ
شیئر کریں
مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45ہزار 969کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایرونا ٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز ہندوستانی مگ 21جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ 1970کے بعد سے مگ 21کے حادثات میں 170سے زیادہ پائلٹ اور 40عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار، مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے دنیا میں بدنام ہے ، چین کا متبادل متعارف کروانے والا بھارت 26سال میں اپنے تیارکردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔ مگ 21کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجا جہازوں میں سے اب تک 60فیصد گرانڈ ہوچکے ہیں۔ مودی حکومت اور بھارتی ائی رفورس کا 27جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس کی ناکامی کا عکاس ہے ۔پاکستانی شاہینوں نے پاکستان میں تیار جے ایف 17تھنڈر سے بھارتی سورماں کا خواب چکنا چور کیا۔ پاکستانی شاہینوں نے مگ 21اور ایس یو 30کو نشانہ بنایا، پاکستان کی یہ کامیابی پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے ۔ پاکستان سے شکست بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے ۔