میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا معاملہ، وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا معاملہ، وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کے پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیراعظم کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ ویڈیو میں کون کون ملوث ہے اور اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع سے متعلق تجاویز بھی دے گی اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سے متعلق سفارشات دے گی۔کمیٹی ملوث افراد کے خلاف کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے پر بھی غور کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں