میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنریشنز اسکول انتظامیہ نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں

جنریشنز اسکول انتظامیہ نے کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

جنریشنز اسکول میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آنے لگیں۔ کراچی میں نجی اسکولز کھلنے کے بعد والدین میں پائے جانے والی بے چینی کے حوالے سے اسکول انتظامیہ کوئی خاطر خواہ اقدامات اُٹھانے میں ناکام ہے۔ ذرائع کے مطابق کورنا کی پہلی لہر کے بعد جب اسکولز تھوڑے عرصے کے لیے کھولے گئے تو جنریشنز اسکول میں دوطلباء اور ایک ٹیچر کورونا کی شکار ہوئی تھیں جس کے باعث اسکول بند کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کورونا کی نئی لہر کمزور پڑنے کے بعد اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوا تو جنریشنز اسکول میں ایک خاتون ٹیچر کے کورونا میں انتقال کی خبر نے والدین کو دہلادیا ۔ مگر انتظامیہ اس خبر کو مسلسل چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ جنریشنز اسکول میں بریک ٹائم میں کورونا ضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے جنریشنز اسکول کے بچوں کو اسکول میں لانے کے لیے موجود ٹرانسپورٹیشن کے پورے نظام پر بھی سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکہ ٹرانسپورٹ کے نام سے جبری طور پر نافذ بچوں کو اسکول پہنچانے کا نظام میں کورونا ضوابط مسلسل نظرانداز کیے جارہے ہیں۔ بچوں کو اسکول بسوں میں سماجی فاصلے کے بغیر بھر بھر کر لایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اسکول کے اسٹاف میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ نمائندہ جرأت نے اسٹاف میں شامل کورونا کے شکار افراد کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر اسکول انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو کسی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہوسکا۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کے موقف کا خیرمقدم کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں