منظوروسان کی حفاظتی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان کی حفاظتی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی،عدالت نے ڈی جی نیب سکھر اورکیس آفیسر کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب سکھر خودپیش ہوں اوربتائیں کیاچل رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میںآمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،منظوروسان اوردیگر ملزم سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،پراسیکیوٹر نیب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ منظوروسان کیخلاف مزید42 جائیدادیں ملیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ تمام جائیدادیں منظوروسان کے نام ہیں اس کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے ؟۔عدالت نے نیب سے منظور وسان کیخلاف11 مارچ تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے منظوروسان کی حفاظتی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ڈی جی نیب سکھر اورکیس آفیسر کو نوٹسزجاری کردیئے ،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب سکھر خودپیش ہوں اوربتائیں کیاچل رہا ہے ۔