میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگران حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوا دیںـنگراں حکومت نے آنکھیں بند کر کے قیمتیں بڑھا دیں یہ دیکھنا گوارا بھی نہ کیا کہ کیا غریب عوام اس بے انتہا اضافے کو برادشت بھی کر سکیں گے یا نہیںـ جن گیس صارفین کا گیس کا بل گزشتہ سردیوں میں 2ہزار روپے آتا تھا اس بار دسمبر کا بل 20ہزار کا ہندسہ کراس کر چکا ہے ـاسلام آباد میں گیس کے بل دیکھ کر ہی صارفین نگران حکومت پر پھٹ پڑے ـسوئی گیس صارفین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیـ ۔شاہی محلوں میں رہنے والوں کو غریب کی زندگی کا پتہ ہوتا تو یہ ظلم کبھی نہ کرتے ۔ـاس کمر توڑ مہنگائی میں سوئی گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملکی قرضہ ان غریب صارفین سے پورا کرنے کے چکر میں ہے جبکہ عوام فا قو ں پر مجبور ہیں ۔سوئی گیس صارفین نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ خدارا سوئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹس لیکر اسے کم کیا جائے اور غریبوں کی بددعائیں نہ لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں