میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبے آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، وزیراعظم

صوبے آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں گند م موجودذخائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے گندم کی بروقت ترسیل کیلئے اپنی گورننس بہتر ،اپنے اور پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فلور ملز تک بروقت رسد یقینی بنائیں،کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے،متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں،حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیگی۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلی سطحی ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے. مزید برآں 1.3 ملین میٹر ٹن گندم درآمدی گندم کا اسٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے آختتام تک مزید اتنا ہی اسٹاک پہنچ جائیگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال سیزن کے اختتام پر گندم کے کیری فارورڈ اسٹاک 1.4 ملین میٹرک ٹن ہونگے جو کہ نیا سیزن شروع ہونے سے پہلے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔وزیر اعظم نے گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبوں کو ہدایت کی کہ گندم کی ترسیل کے حوالے سے اپنی گورننس بہتر کریں۔اجلاس میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیر اعظم احد چیمہ، متعلقہ وفاقی اعلی حکام اور صوبائی چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں