میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹوئٹر  کے مالک ایلون مسک کی دولت میں تیزی سے کمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی دولت میں تیزی سے کمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے سب سے امیر آدمی ایلون مسک کوکاروباری معاملات میں اتنا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ نومبر 2021 سے دسمبر 2022 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 165 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تاہم خدشہ ہے کہ ایلون مسک کو ہونے والا مالی نقصان اس کہیں زیادہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ذاتی دولت میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ دسمبر میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کی پوزیشن سے محروم ہو گئے تھے۔ ان کی جگہ فرانسیسی لگژری اشیا کی کمپنی لوئی ووٹون کے چیف ایگزیکٹیو برنارڈ آرنلٹ نے لے لی تھی۔ ایلون مسک کی دولت 178 ارب ڈالر ہے جبکہ برنارڈ آرنلٹ کی دولت کا اندازہ 188 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔ ایلون مسک نے گزشتہ برس ٹوئٹرکو 44 ارب ڈالرمیں خریدا تھا جس کے بعد ان کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شئیرز میں گراوٹ آ گئی تھی۔ اس سے قبل ذاتی دولت میں سب سے بڑے نقصان کا ریکارڈ سنہ 2000 میں جاپانی ٹیکنالوجی سرمایہ کار مسایوشی سون کے پاس تھا جنھیں 58.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں