میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹوسوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ

کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹوسوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹوسوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔منگل کوچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 200 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ اورسندھ حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی کوفوری طورپرزمین کا قبضہ واگزارکرانے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے منظوری بظاہرسیکشن افسرنے دی۔ منظوری کے خط میں مجاز اتھارٹی کا کہیں کوئی ذکرنہیں۔ قانون کے مطابق زمین صرف تعلیمی مذہبی یا رفاعی مقاصد کے لئے دی جاسکتی ہے۔عدالت نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹی کوئی شخصیت ہے، تنظیم نہ ہی سرکاری ادارہ۔ ہائوسنگ سوسائٹی کوزمین دینا رفاعی مقاصد میں نہیں آتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں