یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں کھلنے کی بھی راہ ہموار
Author One
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں کھلنے کی بھی راہ ہموار ہوگئی۔
نادر شفیع ڈار کے مطابق رواں ماہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی ایک آن لائن میٹنگ شیڈول ہے جبکہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، یورپی یونین نے جو ہماری ویلیویشن کی ہیں اسی لائن پر برطانوی بھی ہماری اسیسمنٹ کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ جنوری میں برطانوی دورہ شیڈول ہے اور دورے سے واپسی میں چند ہفتوں میں برطانیہ کی پروازیں بھی کھلنے کی امید ہے-
انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانیہ کے لیے پروازیں مارچ سے شروع ہوجائیں گی، یورپی یونین میں ہمارے بہت اچھے نتائج ہیں اور امید ہے جلد برطانیہ کی پروازیں بھی شروع ہوجائیں گی۔
ترجمان کے مطابق یورپ اور برطانیہ کی پروازیں کھلنے سے قومی ایئر لائن کے ریونیو میں زبردست اضافے کا امکان ہے۔