میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیف سٹی منصوبے میں سندھ کے مزید شہرشامل کیے جائیں گے

سیف سٹی منصوبے میں سندھ کے مزید شہرشامل کیے جائیں گے

Author One
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی : سندھ حکومت نے سیف سٹی منصوبے کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں مزید شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار نے ہواوے شینزن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جس میں حکام نے انہیں باڈی وورن کیمروں، اسمارٹ ڈیوائسز، اسمارٹ واچز اور ٹیبلٹس کی اسمارٹ بورڈز سے انضمام کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معلومات کی فوری ترسیل اور ردعمل کے وقت میں کمی پر بریفنگ دی گئی۔

ضیاالحسن لنجار کے دورے کے دوران سندھ پولیس کے لیے علیحدہ ایل ٹی ای نیٹ ورک کی اہمیت پر غور کیا گیا۔

بریفنگ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا بھی شامل تھا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے محفوظ شہروں کے منصوبے سیف سٹی پروجیکٹ کو سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

دورے کے موقع پر ہواوے اور محکمہ داخلہ سندھ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیف سٹیز منصوبے کی پیشرفت پر ڈی جی سیف سٹیز اور ہواوے کے وائس پریزیڈنٹ نے معاہدے پر دستخط کیے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں