میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی نوشہرہ فیروز میں 56 کروڑ کی ہیرپھیر

محکمہ آبپاشی نوشہرہ فیروز میں 56 کروڑ کی ہیرپھیر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمہ آبپاشی نوشہروفیروز میں 55کروڑ 70لاکھ روپے کی بے قاعدگی کا انکشاف کیا ہے محکمہ آبپاشی کے تین ایگزیکٹو انجینئرز اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ آڈٹ افسر ذوالفقار شیخ نے آڈٹ رپورٹ محکمہ آبپاشی کو ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق تین انجینئرز اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر نے بے قاعدگی کی۔ ٹھیکہ دینے کی تاریخ پر ٹھیکہ منسوخ کیا گیا ، ٹھیکے سپیرا قوانین کے برعکس دیئے گئے ۔قوانین کے برعکس ٹینڈر کھولے گئے ، انکم ٹیکس کی ادائیگی میں بے قاعدگی کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹھیکیدار کو ریٹ کم کرکے ٹھیکہ دیا گیا ، انجینئرز نے ایک ہی کام کی دو مرتبہ ادائیگی کی بغیر تفصیلات کے سیکورٹی ڈیپازٹ واپس کردی گئی ، ٹیندر میں اخبارات کے اشتہارات نہیں دیئے گئے ۔لاگ بک کے بغیر پیٹرول پر رقم خرچ کی گئی۔ ٹینڈر کے بغیر خریداری کی گئی ، مرمت کے کام میں بے قاعدگی کی گئی۔ مارکیٹ ریٹ سے مہنگی اشیاء خریدی گئیں ، کئی ادائیگیاں اضافی کی گئیں جو مشینری لی گئی اس پر اضافی ادائیگی کی گئی، جن کو ٹھیکہ نہیں ملا ان کو سیکورٹی ڈیپازٹ واپس نہیں کیا گیا جبکہ زمین کی ٹیسٹنگ کے بغیر غیر ضروری طور پر بھاری رقم خرچ کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں