میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیض حمید کے نام پرعمران خان کوزیرعتاب لانا قبولیت نہیں پاسکتا،پی ٹی آئی

فیض حمید کے نام پرعمران خان کوزیرعتاب لانا قبولیت نہیں پاسکتا،پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں، عمران خان کوفیض حمید کے نام پرزیرِعتاب لانے کی کوشش قبولیت نہیں پاسکتی۔ جنرل فیض حمید کے معاملے پر عطاتارڑ اور فیصل واوڈا کی بیان بازی پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں، سرکاری صداگیروں کی مضحکہ خیز بیان بازی سے افواج کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے فوری نوٹس اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے معاملے کے حقائق قوم کے سامنے لانے کی سفارش کرتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ اڑھائی برس کے دوران ہر ریاستی بدمعاشی کیلئے بے سرو پا بیانیوں کا سہارا لیا گیا اور جھوٹ تراشے گئے ، تحریک انصاف نے ان گنت محرّکات کے باوجود بحثیت ادارہ فوج کو سیاست سے الگ رکھا اور اسے اپنی سیاست کا ایندھن بنانے سے سختی سے گریز کیا۔ ترجمان کے مطابق مقتدرہ کے اصطبل کے چند سرکاری ٹٹوؤں کو بہرحال افواجِ پاکستان کو گھٹیا بیانیہ سازی کیلئے استعمال کرنے کی کھلی اجازت ہے ،رجیم چینج سازش کے ذریعے جمہوریت اور دستور پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والے قمر جاوید باجوہ نے نیوٹریلیٹی کا جو جھانسہ قوم کو دیا اس کے پرخچے یہ سرکاری صداگیر ہر روز اڑا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عمران خان ضمیر کے قیدی ہیں، فیض حمید یا کسی بھی دوسرے شخص کے نام پر انہیں زیرِ عتاب لانے کی ریاستی کوشش قوم کی نگاہوں میں کبھی قبولیت نہیں پاسکتی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ فیض حمید افواجِ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تو عسکری قیادت بے لگام سرکاری ٹٹوؤں کی اچھل کود کا نوٹس لے اور اقدام کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور سازش میں ڈوبا ہر قدم پہلے کی طرح اب بھی بے نقاب ہوگا اور حتمی بول بالا حق اور سچ ہی کا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں