میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ، یونان میں کشتی حادثے پر بھی افسوس کا اظہارکیاگیا ایاز صادق کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان امریکا نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگادیں،دفتر خارجہ نے متعصبانہ قراردیدیا بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،وزیر اعظم شہباز شریف آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سےتیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی پاکستان خودمختاری کیلیے مناسب اقدامات کرے،ذلفی بخاری بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،ناصر شاہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ،وکیل حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کرے ،آئینی بینچ

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ،وکیل حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کرے ،آئینی بینچ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت میں سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ حکومت سے ہدایت لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا حکومت اس کیس کو چلانا چاہتی ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا حکومت سنجیدگی کے ساتھ درخواست کی پیروی کرے گی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھی تو بانی پی ٹی آئی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے پیش کرنا پڑے گا، اس حوالے سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، آپ کیوں جذباتی ہو رہے ہیں۔عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کروا دیا ہے، عدالت کا زبانی حکم بانی پی ٹی آئی تک نہیں پہنچ سکا تھا، موبائل سروس کی بندش کے باعث وکلا کا رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو نوٹس ہوا ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نوٹس موصول ہونے پر ہی جواب جمع کرایا ہے۔آئینی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں