میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خزانہ سندھ میں کرپشن روکنے کا سیف سسٹم ناکام

محکمہ خزانہ سندھ میں کرپشن روکنے کا سیف سسٹم ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ میں کرپشن سسٹم کامیاب۔ محکمہ خزانہ سندھ میں کرپشن روکنے کے لیے سیف سسٹم ناکام ہو گیا۔ دو افسران بلاک آئی ڈیز ری اوپن کر کے 55 کروڑ روپے لے اڑے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میں جعلی پینشنرز کے نام شامل کر کے اور جعلی پنشنرز کے نام پر فیک آئی ڈیز بنا کر اربوں روپے کا غبن کیا گیا ہے صرف حیدرآباد خزانہ آفیس کے ذریعے جعلی پینشنرز کے نام پر 5 ارب روپے ہڑپ کیے گئے ہیں حیدرآباد ٹریزری آفس میں کرپشن اسکینڈل کی انکوائری نیب اور اینٹی کرپشن سندھ میں تاحال جاری ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ نے جعلی پینشنرز کے نام پر کھولی گیی آئی ڈیز بند کر دی گئی لیکن بلاک آئی ڈیز دوبارہ کھلنے کی اطلاعات پر انکوائری شروع کی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریزری اقبال احمد شیخ اور ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے افسر نے انکوائری کی۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ محکمہ خزانہ سندھ کے اکاؤنٹنٹ وسیم اللہ بھٹو نے 198 بلاک جعلی آئی ڈیز دوبارہ کھول کر 25 کروڑ 85 لاکھ روپے کی کرپشن کی جبکہ سب اکاؤنٹنٹ سید ذوالقرنین شاہ نے 396 بلاک یا بند آئی ڈیز ری اوپن کر کے 29 کروڑ 9 لاکھ روپے کا غبن کیا جس کے بعد دونوں افسران کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بلاک آئی ڈیز کو ری اوپن کر کے پینشن اور تنخواہ جاری کرنے اور کیش وصول کرنے تک کے مرحلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے افسران اور بینک کا عملہ بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے کیونکہ بلاک آئی ڈیز ری اوپن اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے افسران کی ملی بھگت سے ہوتی ہے اور رقم محکمہ خزانہ سندھ۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور بینک کے عملے سے جاری ہوتی ہے جبکہ وفاقی حکومت اور اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے افسران نے تنخواہوں، پینشن اور ترقیاتی فنڈز کی رقم میں کرپشن روکنے کے لیے سیف سسٹم متعارف کیا لیکن سیف سسٹم بھی ناکام ہو گیا اور محکمہ خزانہ سندھ کے افسران نے سیف سسٹم کو مات دے کر 55 کروڑ روپے لے اڑے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے آڈیٹر جنرل کو درخواست کی کہ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، جامشورو، دادو، نوشہروفیروز، جیکب آباد اور قمبر ٹریزری آفسوں کی فارینزک آڈٹ کی جائے لیکن سندھ کے 8 اضلاع کی ٹریزری آفسوں کی فارینزک آڈٹ نہیں ہو سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں