میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرز کی دریائے سندھ میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں

عارف بلڈرز کی دریائے سندھ میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈرز کی دریائے سندھ کے پیٹ میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں، وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر تحقیقات جاری، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے مختیار کار لطیف آباد سے رپورٹ مانگ لی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اسسٹنٹ کمشنر کو چار غیرقانونی اسکیموں کی تفصیلات مانگیں تھیں، عارف بلڈر کا اویکیو پراپرٹی کی زمینوں پر بھی قبضہ، تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد کے دورے کے دوران شہریوں کے شکایات پر ضلع و ڈویڑنل انتظامیہ کو دریائے سندھ کے پیٹ میں محکمہ آبپاشی کے زمینوں پر عارف بلڈر کی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کو لیٹر لکھ عارف بلڈر کی المدینہ ہاؤسنگ اسکیم ،کوہسار گرین ،غوثیہ ٹاؤن اور بسم اللہ سٹی کی تفصیلات طلب کی تھیں، ڈپٹی کمشنر کے لیٹر کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز صدیقی نے مختیار کار قاسم آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز صدیقی نے روزنامہ جرات کا بتایا کہ عارف بلڈر کی اسکیموں کی تفصیلات اکھٹی کی ج رہی ہیں، غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو منہدم کردیا جائے گا، واضع رہے کہ حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے خلاف اینٹی کرپشن میں 19 تحقیقات زیر التوا ہیں جبکہ حیدرآباد میں سینکڑوں ایکڑ کی اویکیو پراپرٹی ?رسٹ کی زمینوں کے بھی جعلی کھاتے بنا کر عارف بلڈر نے ہتھیا لی ہیں جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں