سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی، پرویز خٹک
شیئر کریں
سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہوچکا تھا۔جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں۔ نوشہرہ سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیٹ جیت سکتا ہے اس کو ٹکٹ دیں گے، چاہے وہ ان کے گھر سے ہو۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننیکی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔قبل ازیں پشاور میں ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی ا?ئی پارلیمنٹرین پرویزخٹک نے کہا کہ الیکشن میں جہاں میں ہوں گا وہاں جیت ہماری ہوگی، پرویزخٹک کا صفایا کوئی نہیں کرسکتا، نوشہرہ کے سات نشستوں کو جیت دیکھ کر دکھائوں گا۔ پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ہے، جلد منشور لوگوں کے سامنے رکھ دیں گے، روزانہ کی بنیاد پر لوگ پی ٹی ا?ئی پی میں شامل ہورہے ہیں ،دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے۔