میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفا ورلڈ کپ: مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا بھی خوش

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا بھی خوش

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے مراکش ٹیم کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز فیفا ور لڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0ـ1 سے شکست دی جس کے بعد شکیرا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دِس ٹائم فار افریقا۔ شکیرا نے اپنی ٹوئٹ میں مراکش ٹیم کی کارکردگی پر اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا جس کے لیے انہوں نے تالیوں کا ایموجی پوسٹ کیا۔ شکیرا کے ٹوئٹ پر یوٹیوب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی واکا واکا لکھا گیا۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010ء کا آفیشل گانا ‘واکا واکا دِس ٹائم فار افریقا’ شکیرا نے گایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں