میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیمان شہباز چار سال بعد لاہور پہنچ گئے

سلیمان شہباز چار سال بعد لاہور پہنچ گئے

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چار سال کے طویل عرصے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز لاہور پہنچ گئے ، گھر پہنچنے پر شہباز شریف نے گھر کے دروازے پر بیٹے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر (ن) لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ سلیمان شہباز نے اپنے والد شہباز شریف کے عقیدت میں گھٹنوں کو چھوا، شہباز شریف نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کا ہار پہنایا۔ سلمان شہباز سعودی عرب سے رات 1 بجکر 20 منٹ پر سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تھے، سلیمان شہباز اسلام آباد سے لاہور سے پہنچے ہیں، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں