میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں رہائشی زمین پر شادی ہالزختم ،سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

کراچی میں رہائشی زمین پر شادی ہالزختم ،سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا۔ عدالت عالیہ نے ڈیفنس ویلاز کے سامنے ملیر ندی کے اطراف بڑے پیمانے پر تعمیرات سے متعلق درخواست پر ڈیفنس ولاز کے سامنے تعمیرات پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مختیار کار کورنگی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں ڈیفنس ویلاز کے سامنے ملیر ندی کے اطراف بڑے پیمانے پر تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈیفنس ویلاز کے سامنے بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات رہی ہیں۔علاو ہ ازیںسندھ ہائی کورٹ بے ہنگم تعمیرات پر برہم ہوگئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں بے ہنگم اور خطرناک طریقہ کار تعمیرات، سول انجینئرز سے سرٹیفکیٹ اور معائنہ کرانے کے شرط کے بارے میں درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ شہر میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں۔ لیاری میں عمارت بھرنے سے چالیس لوگوں کی جان گئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دہلی کالونی میں 65 گز پر آٹھ منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں۔ بہت اہم اشو ہے، فریقین 18 جنوری کو تیاری کرکے آئیں۔ جو معیار ہم دیکھ رہے ہیں وہ انتہائی ناقص ہے۔ نقشہ تو پارٹی کی مرضی سے بن جاتا ہے، دو منزلہ نقشے پر پانچ منزلہ بن جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے 18 جنوری کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ادھرسندھ ہائی کورٹ نے اورنگی ٹان شپ دارالسلام سوسائٹی میں رہائشی زمین پر قائم شادی ہال ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں