میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس توہین رسالتﷺ کے مقدمات کافوری ٹرائل کاحکم دیں،علماء کونسل

چیف جسٹس توہین رسالتﷺ کے مقدمات کافوری ٹرائل کاحکم دیں،علماء کونسل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک بھر میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت ، توہین رسالت و توہین مذہب کا قانون موجود ہے ، کسی بھی فرد ، گروہ یا جماعت کو حق حاصل نہیں کہ توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرم کو قتل یا نقصان پہنچائے،کسی شکایت کی صورت میں قانون اور عدالت کا راستہ اختیار کیا جائیگا، سیالکوٹ سانحہ سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان توہین رسالت و توہین مذہب کے مقدمات کا فوری ٹرائل کا حکم دیں، مقدمات میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیںاور پاکستان دشمن عناصر کو پراپیگنڈہ کا موقع ملتا ہے ، ملک بھر کے علماء و مشائخ ، وزیر اعظم اور کور کمانڈر کانفرنس کے اعلان کا خیر مقدم اور تائید کرتے ہیں، یہ بات ملک بھر میں خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے علماء و مشائخ ، ذاکرین ، واعظین نے کہی ، حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا قاری حنیف جالندھری ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ عارف واحدی، حضرت پیر نقیب الرحمن ، مولانا ابو الخیر زبیر، علامہ حامد سعید کاظمی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، ڈاکٹر قبلہ ایاز، مولانا نعمان حاشر، مولانا حامد الحق حقانی ، علامہ طاہر الحسن، علامہ پیر زبیر عابد، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ عبد الحق مجاہد، پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا رمضان سیالوی ، مولانا سید یوسف شاہ ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مولانا زبیر کھٹانہ ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولانا میاں راشد منیر، مفتی محمد عمر فاروق، مولانا اسلم قادری ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر علماء و مشائخ نے کہا کہ توہین ناموس رسالت عظیم جرم ہے تاہم توہین ناموس رسالت کا غلط الزام بھی سنگین جرم ہے ، سانحہ سیالکوٹ کی مذمت میں قومی اتفاق رائے ہے تاہم بعض عناصر قوم کو تقسیم کرنے کیلئے توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کو نشانہ بنا رہے ہیں، قانون توہین ناموس رسالت و توہین مذہب انسانی جانوں اور ملک میں امن و استحکام کا ذریعہ ہے ، علماء اسلام کا اتفاق ہے کہ جب قوانین موجود ہیں تو کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی شرعاً قانوناًاجازت نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں