میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریلی نکالنے پرمریم نواز پر4تھانوں میں مقدمات درج

ریلی نکالنے پرمریم نواز پر4تھانوں میں مقدمات درج

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے 13دسمبر کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک مووومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ کے حوالہ سے لوگوں کو شرکت کی دعوت دینے کے لئے نکالی گئی ریلی پر اچھرہ، گوالمنڈی، مزنگ اور لوہاری تھانے میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔200سے زائد لیگی کارکنوںاور رہنمائوں کو مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمات کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈ بلاک کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔ مریم نواز نے جس ہوٹل میں رات کا کھانا کھایا اس ہوٹل کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ درج کئے گئے مقدمات پر کوئی گرفتاری عمل میںنہیں لائی گئی۔ جبکہ پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے بتایا ہے کہ سی سی پی او لاہور ڈاکٹر عمر شیخ کی ہدایت پر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ مقدمات ضلعی انتظامیہ کی مدیت میں درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی (ن)لیگ کے اہم رہنمائوں سمیت ایک ہزار کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف کوروناوائرس کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں