میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ویکسین پر وفاق اور صوبوں میں رابطوں کے فقدان کا انکشاف

کورونا ویکسین پر وفاق اور صوبوں میں رابطوں کے فقدان کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے لوگوں کو کب تک کورونا ویکسین ملے گی؟ معلوم نہیں، بین الاقوامی ویکسین بنانے والے اداروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کب تک کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں تک پہنچے گی، وفاقی حکومت نے ویکسین کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔وزیر صحت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے حوالے سے وفاق کی کیا بات ہوئی، میڈیا سے پتہ چلتا ہے ، امید ہے بین الاقوامی ویکسین کا استعمال آئندہ سال موسم بہارسے شروع ہوگا۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 60 سے 80 سال کے بوڑھوں اور ڈاکٹرز کو ویکسین لگائی جائیں گی، بین الاقوامی ویکسین کاپوری دنیا کے لوگوں تک پہنچنے میں دو سے تین سال لگیں گے ۔واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ضلع شرقی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 904 افراد جاں بحق ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں