میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخالفین سن لیں ، علاج کے بعد آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کریں گے ، بلاول بھٹو

مخالفین سن لیں ، علاج کے بعد آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کریں گے ، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مخالفین سن لیں ، علاج کے بعد آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کر یں گے ۔انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری اب باہر آرہے ہیں، وہ شکاری ہیں اور اب وہ کھلاڑی کے شکار کے لیے نکلیں گے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ہمیں روکنا چاہتا ہے ، دبانا چاہتا ہے مگر ہم جج صاحبان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ضمانت منظور کی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت سمجھتی ہے کہ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے دبائو میں آئیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاست اور معیشت کو تباہ کردیا، یہ سال اس حکومت کا آخری سال ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی ایک اور میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی اور میڈیکل رپورٹ پرآصف علی زرداری کو ضمانت ملی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں