آصف زرداری کی طبیعت بدستور ناساز
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے ، دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث زیادہ دیر تک بات نہیں کرسکتے ، سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ، آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات میں ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے ۔